November 26, 2025 3:06 PM

views 24

اقوام متحدہ نے آئندہ سکریٹری جنرل کے انتخاب اور تقرری کا عمل شروع کردیا ہے۔ اُس نے ممبر ملکوں پر زور دیا ہے کہ خواتین کو بطور امیدوار نامزد کرنے پر وہ سنجیدگی سے غور وخوض کریں۔

اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے سربراہان نے خاتون امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے عہدے کیلئے میدان میں آئیں اور عالمی ادارے کی ذمہ داری سنبھال کر ایک نئی روایت کا آغاز کریں۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر Annalena Baerbock اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے صدر Michael Imran Kanu نے اقوامِ متحدہ کے رکن ملکوں کو لکھا ہے کہ وہ خواتین کو امیدوار نامزد کرنے پر مضبوطی سے غور کریں۔ اب تک کوئی خاتون، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز نہیں ہوئی ہیں۔ سکریٹ...

November 26, 2025 9:24 AM

views 20

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے سربراہان نے اِس ادارے کے انتخاب میں حصہ لینے والی خواتین سے کہا ہے کہ وہ سکریٹری جنرل کے انتخاب میں حصہ لے کر اِس عالمی تنظیم کی اب تک کی روایت کو توڑ دیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے سربراہان نے اِس ادارے کے انتخاب میں حصہ لینے والی خواتین سے کہا ہے کہ وہ سکریٹری جنرل کے انتخاب میں حصہ لے کر اِس عالمی تنظیم کی اب تک کی روایت کو توڑ دیں۔ اسمبلی کی صدر Annalena Baerbock اور کونسل کے صدر مائکل عمران کانو نے UN ارکان کو خط لکھا ہے کہ رکن ممالک کی اِس بات کیلئے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے کہ وہ امیدواروں کے طور پر خواتین کو نامزد کرنے پر غور و خوض کریں۔ یہ بات انہوں نے کَل، سکریٹری جنرل کو منتخب کرنے کا عمل شروع کرتے ہوئے کہی۔ ابھی تک ک...