April 24, 2025 9:44 AM April 24, 2025 9:44 AM
9
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بے قصور شہریوں پر حملہ کسی بھی صورت میں ناقابل قبول ہے۔ سکریٹری جنرل کے ترجمان Stephane Dujarric نے کہا کہ جناب گتریس نے دہشت گردانہ حملے کے مہلوکین کے سوگوار اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ پاکستان میں مقیم لشکر طیبہ کی ایک اہم تنظیم کے ذریعے انجام دیے گئے دہشت گردانہ حملے میں ایک مشہور سیاحتی مقام پر سیاحوں کو ہلاک کر دیا گیا...