July 14, 2025 9:50 AM

views 13

بھارتی فوج نے میانما میں، ممنوعہ انتہا پسند گروپ یونائٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام-انڈپینڈنٹ (ULFA-I) کے خلاف کسی بھی کارروائی کی سختی سے تردید کی ہے، جس میں ممنوعہ تنظیم کے تین سرکردہ لیڈروں سمیت 19 کاڈر ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

بھارتی فوج نے میانما میں، ممنوعہ انتہا پسند گروپ یونائٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام-انڈپینڈنٹ (ULFA-I) کے خلاف کسی بھی کارروائی کی سختی سے تردید کی ہے، جس میں ممنوعہ تنظیم کے تین سرکردہ لیڈروں سمیت 19 کاڈر ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ پریش برووا کی قیادت والی ممنوعہ تنظیم کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ میانما میں واقع اُس کے مشرقی ہیڈکوارٹر کو گزشتہ روز صبح سویرے بھارتی فوج نے ڈرون سے نشانہ بنایا۔