June 27, 2025 10:06 AM June 27, 2025 10:06 AM

views 11

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ جلد ہی ایک بہت بڑے تجارتی سمجھوتے پر دستخط کئے جانے کا اشارہ دیا ہے

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ایک بہت بڑا سمجھوتہ جلد ہونے والا ہے۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ امریکہ نے حال ہی میں چین کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں اور بھارت کے ساتھ جلد ہی ایک اہم سمجھوتہ کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ یہ معاہدے ہر کسی ملک کے ساتھ نہیں کئے جائیں گے۔ البتہ انھوں نے چین کے ساتھ دستخط کئے گئے سمجھوتے کی تفصیلات کا تذکرہ نہیں کیا۔×