October 7, 2025 10:14 AM October 7, 2025 10:14 AM

views 29

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اُن کی انتظامیہ ایک نومبر سے دیگر ملکوں سے امریکہ آرہے Medium اور ہیوی ڈیوٹی ٹرکوں پر 25 فیصد محصول نافذ کرے گی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اُن کی انتظامیہ ایک نومبر سے دیگر ملکوں سے امریکہ آرہے Medium اور ہیوی ڈیوٹی ٹرکوں پر 25 فیصد محصول نافذ کرے گی۔ امیریکن ٹرکنگ ایسوسی ایشن کے مطابق، امریکی ٹرکنگ صنعت، قومی معیشت کا اہم ستون ہے، جو سبھی طرح کی گھریلو مال برداری میں تقریباً 73 فیصد کا حصہ رکھتی ہے۔ امریکی چیمبر آف کامرس کی جانب سے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق تقریباً 20 لاکھ امریکی، ہیوی اور ٹریکٹر ٹریلر ٹرک ڈرائیور کے طور پر کام کرتے ہیں، جبکہ میکانِک اور معاون عملے کے طور پر کام کرنے ...

September 13, 2025 9:52 AM September 13, 2025 9:52 AM

views 18

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت پر، روسی تیل خریدنے کی وجہ سے شدید محصولات عائد کرنے کے اُس کے فیصلہ سے، بھارت کے ساتھ اُس کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے، اگرچہ امریکہ نے، جاری تجارتی مذاکرات کے بارے میں مثبت رائے ظاہر کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت پر، روسی تیل خریدنے کی وجہ سے شدید محصولات عائد کرنے کے اُس کے فیصلہ سے، بھارت کے ساتھ اُس کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے، اگرچہ امریکہ نے، جاری تجارتی مذاکرات کے بارے میں مثبت رائے ظاہر کی ہے۔ ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل پر ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت پر 50 فیصد محصولات کو لاگو کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا جو امریکہ کے لیے بڑا معاملہ تھا۔ انھوں نے یہ رائے زنی یوکرین میں تنازع جاری رکھنے پر روس کے خلاف امکانی کارروائی کے بارے میں ایک سوا...

August 6, 2025 9:42 AM August 6, 2025 9:42 AM

views 18

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے روس سے تیل خریدنے والے ملکوں پر محصول میں اضافے کے تعلق سے ایک فیصد بھی ذکر نہیں کیا۔ انہوں نے وہائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے روس سے تیل خریدنے والے ملکوں پر محصول میں اضافے کے تعلق سے ایک فیصد بھی ذکر نہیں کیا۔ انہوں نے وہائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی۔ جب اُن سے روس سے اینرجی خریدنے والے ملکوں پر 100 فیصد محصول عائد کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایک فیصد بھی ایسا نہیں کہا، لیکن وہ کچھ ایسا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج روس کے ساتھ امریکہ کی میٹنگ ہونے والی ہے اور دیکھنا یہ ہے کہ اس میں کیا ہوتا ہے۔ اِدھر اقوام متحدہ م...

July 10, 2025 10:03 AM July 10, 2025 10:03 AM

views 16

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 ممالک کی برآمدات پر نئے محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 ممالک کی برآمدات پر نئے محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اِن ممالک میں، برازیل، سری لنکا، الجیریا، عراق، لیبیا، فلیپنس، مول دووا اور برونئی شامل ہیں۔ اِن ممالک پر نئے محصولات کا نفاذ ایک اگست سے ہوگا۔ اعلان کے مطابق برازیل پر سب سے زیادہ 50 فیصد محصولات عائد کیے گئے ہیں۔ اِن ممالک کو صدر ٹرمپ کی جانب سے بھیجے گئے خطوط میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا، عراق، الجیریا اور لیبیا سے درآمد کی گئی اشیاء پر امریکہ 30 فیصد محصول عائد کرے گا۔ مول دووا اور برونئی کو 25 فیصد جبکہ فلیپ...

April 11, 2025 9:41 AM April 11, 2025 9:41 AM

views 12

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اُن ملکوں پر جوابی محصولات پھر سے نافذ کیے جائیں گے، جو 9 جولائی تک امریکہ کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اُن ملکوں پر جوابی محصول پھر سے عائد کر دیں گے، جو 9 جولائی تک امریکہ کے ساتھ سمجھوتہ کرنے میں ناکام رہیں گے۔ 9 جولائی کو 90 دن کی رعایت کی مدّت ختم ہو رہی ہے، جس کا اعلان صدر ٹرمپ نے کیا ہے۔ کابینہ کی میٹنگ کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ہم ایسا کوئی معاہدہ نہیں کر سکے، جو دونوں فریقوں کے لیے اچھا ہے تو ہمیں پھر سے جوابی محصولات نافذ کرنے ہوں گے۔ صدر ٹرمپ نے اُن سبھی تجارتی ساجھیدار ملکوں سے درآمدات کے لیے محصولات موقوف کرنے کا اعلان کیا ہے، جنہوں نے امریکی...

March 7, 2025 9:38 AM March 7, 2025 9:38 AM

views 18

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو سے درآمد کی جانے والی کئی مصنوعات اور کینیڈا سے درآمد کی جانے والی کچھ مصنوعات پر 25 فیصد محصولات عائد کرنے کے اپنے فیصلے کو ایک مہینے کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو سے درآمد کی جانے والی کئی مصنوعات اور کینیڈا سے درآمد کی جانے والی کچھ مصنوعات پر 25 فیصد محصولات عائد کرنے کے اپنے فیصلے کو ایک مہینے کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ میکسیکو پر نافذ کیے گئے اپنے حالیہ محصولات کو 2 اپریل تک ملتوی کر رہے ہیں۔ یہ فیصلہ اُن کی میکسیکن ہم منصب Claudia Sheinbaum کے ساتھ ہوئی بات چیت کے بعد لیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ فی الحال شمالی امریکہ تجارتی شراکت داری کے تحت ہونے والی امریکہ کی، میکسیکو اور کینیڈا کے درمیان ہونے ...