December 14, 2025 9:49 AM
20
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں داعش کے بندوق برداروں کی طرف سے دو امریکی سپاہیوں اور ایک شہری کی ہلاکت کے خلاف جوابی کارروائی کی وارننگ دی ہے۔
ملکِ شام میں داعش، IS کے بندوق بردار کے ساتھ گولی باری میں دو امریکی فوجیوں اور ایک مترجم امریکی شہری کی موت ہو گئی ہے۔ امریکی سینٹرل کمان نے یہ اطلاع دی ہے۔ حکام نے بتایا کہ حملے میں عملے کے تین اراکین زخمی بھی ہوئے ہیں اور بندوق بردار کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ یہ امریکہ اور شام کے خلاف ایک ISIS حملہ تھا، جس کا بیحد سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین زخمی امریکی فوجیوں کی حالت بہتر ہے۔ ملکِ شام میں بشارالاسد حکومت کے سقوط کے بعد یہ پہلی...