March 26, 2025 9:56 AM March 26, 2025 9:56 AM
12
امریکہ میں، ایک اپیل عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ملک میں، نئے پناہ گزینوں کے داخلے پر پابندی لگانے کے فیصلے کی اجازت دے دی ہے۔
امریکہ میں، ایک اپیل عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ملک میں، نئے پناہ گزینوں کے داخلے پر پابندی لگانے کے فیصلے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے امریکی صدر کی جانب سے جاری کردہ اُس ایگزیکٹو حکم نامے کی سماعت کے دوران یہ بات کہی، جس کے تحت ملک میں پناہ گزینوں کے داخلے پر روک لگائی گئی تھی۔ ایگزیکٹو حکم نامے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عہدہ سنبھالنے سے پہلے ملک میں داخلے کی مشروط اجازت حاصل کر چکے پناہ گزینوں کو بھی اس عمل سے گزرنا ہوگا۔×