August 16, 2025 9:30 AM August 16, 2025 9:30 AM
14
Alaska میں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے اُن کے ہم منصب ولادیمیر پتن کے درمیان میٹنگ، یوکرین میں جنگ سے متعلق کسی سمجھوتے کے بغیر ختم ہو گئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے اُن کے ہم منصب ولادیمیر پتن کے درمیان یوکرین-روس تنازعے سے متعلق Alaska سربراہ کانفرنس، بغیر کسی سمجھوتے کے ختم ہو گئی۔ اِس بات چیت کو اس سلسلے میں ایک پیشرفت سمجھا جا رہا ہے۔ البتہ اِس میٹنگ میں، یوکرین کی جنگ سے متعلق کوئی معاہدہ نہ ہو سکا۔ میٹنگ کے بعد مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پتن نے کہا کہ اُن کی بات چیت کا مرکز، یوکرین تنازع تھا۔ پتن نے کہا کہ وہ اِس تنازعے کو ختم کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں اور انہوں نے اِس تنازع کو ایک المیہ قرار د...