July 17, 2025 9:43 AM July 17, 2025 9:43 AM

views 20

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان جاری بات چیت میں تجارت سے متعلق عبوری معاہدہ جلد طے پا سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان جاری بات چیت میں تجارت سے متعلق عبوری معاہدہ جلد طے پا سکتا ہے۔ جناب ٹرمپ نے کہا کہ بات چیت پٹری پرہے اور مجوزہ معاہدہ سے امریکہ اور انڈونیشیا کے درمیان ہوئے تجارتی معاہدے کے طرز پر امریکی کمپنیوں کو بھارتی بازار تک وسیع تر رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کو انڈونیشیا میں مکمل رسائی حاصل ہے اور بھارت بنیادی طور پر اسی طرز پر کام کر رہا ہے۔