May 7, 2025 9:36 AM May 7, 2025 9:36 AM
1
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، پاکستان کے اندر اور اُس کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے بھارتی فضائی حملوں پر ردّ عمل ظاہر کیا ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، پاکستان کے اندر اور اُس کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے بھارتی فضائی حملوں پر ردّ عمل ظاہر کیا ہے۔ جناب ٹرمپ نے کہا کہ لوگ جانتے تھے کہ کچھ نہ کچھ ہونے والا ہے۔ امریکہ کے صدر نے مزید کہا کہ اُنہیں امید ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی جلد ہی ختم ہو جائے گی۔ اسی دوران امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب روبیو نے کہا کہ امریکہ ک...