June 24, 2025 10:05 AM June 24, 2025 10:05 AM
14
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر رضا مند ہوگئے ہیں۔ ایران نے اِس سے انکار کیا ہے جبکہ اسرائیل نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل مکمل جنگ بندی پر رضامند ہوگئے ہیں، جو اگلے چند گھنٹوں میں نافذ ہوجائے گی۔ قطر میں امریکہ کے فضائیہ کے اڈے پر ایران کے میزائل حملے کے کچھ ہی دیر بعد کَل رات یہ اعلان کیا گیا۔ Truth Social پر ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ملکوں کی جانب سے اپنے اپنے حتمی مشن مکمل ہوجانے کے بعد جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔ بیان کے مطابق یہ جنگ بندی مرحلے وار طریقے سے نافذ کی جائے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایران جنگ بندی کی شروعات کرے گا...