January 14, 2026 10:12 AM
7
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اُس کے حکام، مظاہرین کو پھانسی دینے کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں، تو وہ اُس کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایرانی حکام اپنے ملک میں جاری بے چینی کے دوران مظاہرین کو پھانسیاں دیتے رہے، تو امریکہ اُس پر زور دار طریقے سے کارروائی کرے گا۔ ایک ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ، مظاہرین کو پھانسی دینے میں تہران کے ملوث ہونے پر بہت سخت کارروائی کرے گا۔ اِس سے پہلے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے مظاہرین کیلئے اُس کی مدد تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں کس سطح پر یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، ابھی واضح نہیں ہے اور وہ اِس صورتحال ...