September 10, 2025 9:56 AM September 10, 2025 9:56 AM

views 15

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مذاکرات جاری رہیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مذاکرات جاری رہیں گے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم، ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ آنے والے ہفتوں میں اپنے بہت اچھے دوست وزیر اعظم مودی سے بات کرنے کے منتظر ہیں۔ صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ دونوں عظیم ملکوں کے لیے کامیابی کے ساتھ مثبت نتائج حاصل کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے، جب چند ہفتے قبل امریکہ نے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیکس عائد کر دیا تھا، جس می...

September 6, 2025 10:19 AM September 6, 2025 10:19 AM

views 20

امریکی صدر دونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ خصوصی تعلقات کے حامل ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے بارے میں تشویشکی کوئی بات نہیں ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ خصوصی تعلق کے حامل ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے بارے میں تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ کل رات واشنگٹن میں میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ایک عظیم وزیر اعظم ہیں اور وہ جناب مودی ہمیشہ ان کے دوست رہیں گے۔ البتہ جناب ٹرمپ نے کہا کہ انہیں بہت مایوسی ہوئی ہے کہ بھارت روس سے اتنا زیادہ تیل خریدے گا۔ امریکی صدر اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ آیا وہ بھارت کے ساتھ دوبارہ تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔...

April 30, 2025 9:54 AM April 30, 2025 9:54 AM

views 14

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ محصولات پر بات چیت خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ امید ہے کہ جلد ہی ایک تجارتی معاہدہ کرلیا جائے گا۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ محصولات کے بارے میں بات چیت جاری ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان جلد ہی ایک تجارتی سمجھوتہ طے پائے گا۔ امریکی صدر نے یہ بات کَل رات Michigan میں   وہائٹ ہاؤس کے باہر ایک ریلی سے پہلے کہی۔ اِس ہفتے کے شروع میں امریکہ کے وزیر خزانہ   Scott Bessent نے بھی زور دے کر کہا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ بھارت، امریکہ کے ساتھ ایک تجارتی سمجھوتے پر دستخط کرنے والا پہلا ملک ہو۔ البتہ انھوں نے مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 26 فیصد جوابی محصول عائد...