February 6, 2025 10:22 AM
16
وزیر داخلہ امت شاہ نے زور دے کر کہا کہ پورا شمال مشرقی خطہ، وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے زور دے کر کہا کہ پورا شمال مشرقی خطہ، وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وہ کَل ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تریپورہ سرکار میں دو ہزار 800 سے زیادہ تقرر ناموں کی تقسیم کے پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ تریپورہ کی سرکار کسی تفریق، سفارش یا بدعنوانی کے بغیر، مکمل شفافیت کے ساتھ ملازمتیں فراہم کررہی ہے۔ وزیر داخلہ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پچھلے دس سالوں میں نریندرمودی کی حکومت نے ریاست میں امن و امان قائم کرنے کیلئے تریپورہ میں تین سمجھوتے ک...