December 17, 2025 9:35 AM December 17, 2025 9:35 AM

views 1

روایتی طریقہئ علاج سے متعلق WHO کی دوسری عالمی سمٹ، آج نئی دلّی میں شروع ہوگی۔

روایتی طریقہئ علاج WHO کی دوسری عالمی سربراہ کافرنس آج نئی دلّی میں شروع ہوگی۔ اِس کانفرنس کی مشترکہ قیادت عالمی صحت تنظیم اور بھارتی حکومت کی آیوش وزارت کرے گی۔ اِس تین روزہ کانفرنس میں دنیا بھر کے پالیسی ساز، سائنسداں، ڈاکٹرز، ملک کے جانکار اور سِول سوسائٹیز کی اہم شخصیتیں یکجا ہوں گی۔ کانفرنس کا مقصد ایک متوازن سب کی شمولیت والے اور مستقل صحت نظام کے ایک مشترکہ خاکے کو آگے بڑھانا ہے۔ یہ کانفرنس توازن کی بحالی: سائنس اور صحت و خوشحالی کے طریقے کے موضوع پر منعقد کی جارہی ہے۔×