October 29, 2025 10:11 AM
18
تمل ناڈو میں موسمیات کے علاقائی دفترنے کہا ہے کہ ریاست میں بارش نہیں ہوگی۔
تمل ناڈو میں موسمیات کے علاقائی دفترنے کہا ہے کہ ریاست میں بارش نہیں ہوگی۔ محکمہئ موسمیات کے اِس اعلان کے بعد ماہی گیری کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی گئی ہیں۔ چنئی اور اُس کے آس پاس علاقوں میں تین دن تک بادل چھائے رہنے کے بعد اب موسم صاف ہوگیا ہے اور دھوپ نکل آئی ہے۔ نچلے علاقوں میں رہنے والے لوگ، جنھوں نے کیمپوں میں پناہ لی ہوئی ہے، اپنی طبی جانچ کے بعد اپنے اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں گے۔ آج سے اسکول بھی کھول دیے گئے ہیں۔ اگرچہ مانسون جاری ہے لیکن فی الحال عارضی طور پر بارش نہیں ہو رہی ہے۔