March 12, 2025 10:13 AM March 12, 2025 10:13 AM
10
تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ اجلاس، آج قانون ساز کونسل اور قانون ساز اسمبلی دونوں کے مشترکہ اجلاس سے، گورنر Jishnu دیو ورما کے خطاب سے شروع ہوگا۔
تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ اجلاس، آج قانون ساز کونسل اور قانون ساز اسمبلی دونوں کے مشترکہ اجلاس سے، گورنر Jishnu دیو ورما کے خطاب سے شروع ہوگا۔ اجلاس کے دوران، ریاست کی کانگریس سرکار، دوسرا سالانہ بجٹ پیش کرے گی۔ اِس کے علاوہ حکومت نے ایک بِل پیش کرنے کی بھی تجویز رکھی ہے، جس کا مقصد ریاست میں پسماندہ طبقوں کو دیے جانے والے ریزرویشن میں اضافہ کر کے اِسے 42 فیصد تک لے جانا ہے۔ امید ہے کہ یہ بجٹ ہولی کے مختصر وقفے کے بعد 19 مارچ کو پیش کیا جائے گا۔×