December 8, 2025 10:16 AM
9
امید ہے کہ تلنگانہ ریاستی سرکار، سرکردہ قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ، تقریباً تین لاکھ کروڑ روپے مالیت کے، سرمایہ کاری سے متعلق مفاہمت ناموں پر دستخط کرے گی۔
امید ہے کہ تلنگانہ ریاستی سرکار، سرکردہ قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ، تقریباً تین لاکھ کروڑ روپے مالیت کے، سرمایہ کاری سے متعلق مفاہمت ناموں پر دستخط کرے گی۔ یہ مفاہمت نامے دو روزہ، تلنگانہ Rising Global Summit کے دوران کیے جائیں گے۔ یہ Summit حیدرآباد میں بھارت فیوچر سِٹی میں آج دوپہر شروع ہوگی۔ یہ Summit ایک اقتصادی اجلاس سمجھی جاتی ہے جس کا مقصد ریاست کے صنعتی استحکام کو نمایاں کرنا، اِس کے اختراعی ایکو نظام کو اجاگر کرنا اور نوجوانوں کیلئے بڑے پیمانے پر روزگار کے موقعے پیدا کرنا ہے...