August 17, 2025 9:28 AM

views 19

تلنگانہ میں عادل آباد، Khammam اور منچریال اضلاع کے کئی نشیبی علاقے مسلسل شدید بارش کے سبب زیرآب آگئے ہیں۔

تلنگانہ میں عادل آباد، Khammam اور منچریال اضلاع کے کئی نشیبی علاقے مسلسل شدید بارش کے سبب زیرآب آگئے ہیں۔ شدید بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی بھر گیا ہے اور مختلف نشیبی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے گاؤں سے سڑک رابطے منقطع ہوگئے ہیں۔x

August 11, 2025 9:23 AM

views 18

بھارتی محکمہئ موسمیات نے تلنگانہ ریاست کے مختلف ضلعوں کے متعدد مقامات پر 17 اگست تک شدید بارش سے متعلق خبردار کیا ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات نے تلنگانہ ریاست کے مختلف ضلعوں کے متعدد مقامات پر 17 اگست تک شدید بارش سے متعلق خبردار کیا ہے۔ محکمہئ موسمیات کے حکام نے ریاست کے مختلف مقامات پر بجلی کی گرج چمک اور 30 سے 40 کلو میٹر    فی گھنٹے کی تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ چھینٹے پڑنے کے امکان کا بھی اظہار کیا ہے۔ اِس دوران گذشتہ دو دن تک ہوئی موسلادھار بارش کے بعد تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے حیدرآباد کے اُن علاقوں کا کَل اچانک دورہ کیا، جہاں پانی بھر گیا تھا۔ اِس دوران وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ سیلاب ...

May 26, 2025 10:33 AM

views 20

تلنگانہ میں بھی جنوب مغربی مانسون پہلے پہنچ گیا ہے

  تلنگانہ میں بھی جنوب مغربی مانسون پہلے پہنچ گیا ہے۔ اِس سے پہلے مانسون معمول کے وقت سے 8 دن قبل کیرالہ پہنچ گیا تھا۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے اگلے 5 روز سے 30 مئی تک تلنگانہ کے مختلف ضلعوں میں موسلادھار بارش کے تعلق سے وارننگ جاری کی ہے۔ حکام کو بھی مغربی وسطی اور مشرقی وسطی بحیرہ عرب، کرناٹک کے حصوں، پورے گوا اور مہاراشٹر، مغربی وسطی اور شمالی خلیج بنگال اور میزورم کے حصوں میں مانسون کے پہنچنے کی جانکاری دے دی گئی ہے۔×