December 20, 2025 10:16 AM December 20, 2025 10:16 AM

views 1

احمد آباد میں بھارت نے پانچویں اور آخری ٹی۔20 میچ میں جنوبی افریقہ کو 30 رن سے ہراکر تین۔ایک سے، سیریز جیت لی ہے۔

مردوں کے کرکٹ میں، پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں کل رات احمد آباد میں بھارت نے  جنوبی افریقہ کو 30 رن سے ہرا دیا اور اس طرح بھارت نے یہ سیریز تین-ایک سے جیت لی ہے۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 231 رن بنائے۔ بھارت کی جانب سے تلک ورما نے 73 اور ہاردِک پانڈیا نے 63 رن کی اننگز کھیلی۔ ہاردِک نے محض 16 گیندوں میں اپنے 50 رن پورے کیے اور وہ اس سنگِ میل تک پہنچنے والے دوسرے سب سے تیز بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے Corbin Bos...