December 13, 2025 9:36 AM December 13, 2025 9:36 AM

views 6

اسکویش عالمی کپ میں آج چنئی میں سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ مصر سے ہوگا۔

آج چنئی میں بھارت، جسے دوسرا درجہ حاصل ہے، اسکویش عالمی کپ کے سیمی فائنلز میں دفاعی چیمپئن مصر کے ساتھ کھیلے گا، جبکہ دوسرے سیمی فائنلز میں ہانگ کانگ کا مقابلہ، جسے اعلیٰ ترین مقام حاصل ہے، جاپان سے ہوگا۔ بھارت، ساتویں درجے کے جنوبی افریقہ کو کوارٹر فائنلز میں تین-صفر سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچا ہے، جبکہ مصر نے آسٹریلیا کو تین-صفر سے ہرا کر سیمی فائنلز میں جگہ بنائی ہے۔ بھارت لگاتار دوسری بار اسکویش عالمی کپ کے سیمی فائنلز میں پہنچا ہے اور 2023 کے ٹورنامنٹ میں اُس نے کوارٹر فائنلز میں جگہ بنا...

November 23, 2025 9:36 AM November 23, 2025 9:36 AM

views 6

اسکویش میں اناہت سنگھ نے اپنی ہم وطن جوشنا چِنپّا کو ہرا کر اندور میں انڈین اوپن میں خواتین سنگلز کا خطاب جیت لیا ہے۔

اسکواش میں بھارتی کھلاڑی انہت سنگھ نے اپنی سینئر ہم وطن کھلاڑی Joshna Chinappa کو شکست دے کر کل اندور میں انڈین اوپن میں خواتین کے خطاب کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ ٹاپ سیڈ اور بھارت کی نمبر ایک خواتین اسکواش کھلاڑی انہت سنگھ نے فائنل میں اپنے حریف کے خلاف 54 منٹ میں 3-2،  11-8،  11-13،  11-9، 6-11، 11-9 سے کامیابی حاصل کی۔ سیمی فائنل میں انہت سنگھ نے آئرش کھلاڑی حنّا کریگ کو 3-2 سے ہرایا جب کہ جوشنا نے مصر کی کھلاڑی ندین الہامی کو 3-1 سے شکست دی۔x

July 26, 2025 9:35 AM July 26, 2025 9:35 AM

views 11

Squash میں، بھارت کے اَناہَت سنگھ نے، قاہرہ میں عالمی جونیئر چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ حاصل کر کے تاریخ رقم کی ہے۔

اسکوائش میں، مصر کی راجدھانی قاہرہ میں جاری ورلڈ جونیئر چیمپین شپ 2025 میں بھارتی کھلاڑی  Anahat Singh  نے خواتین کے سنگلز مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ بھارت نے 15 سال میں یہ پہلا تمغہ حاصل کیا ہے۔ دلّی سے تعلق رکھنے والی اس 17 سالہ کھلاڑی نے اس چیمپئن شپ میں بھرپور محنت کی، البتہ کل سیمی فائنل میں وہ مصر کی مقبول کھلاڑیNadien Elhammamy  سے گیارہ۔چھ، چودہ۔بارہ، بارہ۔دس سے ہار گئیں۔x