August 27, 2025 9:46 AM

views 14

بھارت کی اولمپک کھلاڑی صفت کور سمرا نے خواتین کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن مقابلوں میں انفرادی طور پر سونے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔

بھارت کی اولمپک کھلاڑی صفت کور سمرا نے خواتین کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن مقابلوں میں انفرادی طور پر سونے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ سمرا نے قزاخستان کے Shymkent میں جاری 16 ویں ایشیائی نشانے بازی چیمپئن شپ میں اس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ صفت، 459 کے اسکور کے ساتھ سرِ فہرست رہیں۔ چین کی Yujie Yang نے دوسرا اور جاپان کی Misaki Nobata نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ انفرادی زمرے کے فائنل کے 8 دیگر نشانے بازوں میں بھارت کی آشی چوکسی، 402 کے اسکور کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہیں۔×