June 26, 2025 10:48 AM June 26, 2025 10:48 AM

views 9

ویتنام کے وُونگ تاؤ میں جاری اَنڈر-17 ایشیائی کُشتی چمپئن شپ میں بھارت کی خواتین ٹیم نے مجموعی خطاب جیت لیا ہے۔

ویتنام کے Vung Tau کے مقام پر جاری 17 سال سے کم عمر کے لیے جاری ایشین ریسلنگ چیمپین شپ میں بھارت کی خاتون پہلوانوں کی ٹیم نے مجموعی طور پر کُل 10 تمغے جیتے ہیں۔ 23سال سے کم عمر کی خاتون پہلوانوں کی جیت کے بعد 17 سال سے کم عمر کی خاتون پہلوانوں نے غیر معمولی اور عزم کا مظاہرہ کیا اور بھارت کی جیت کے جذبے کو برقرار رکھا۔ بھارت کی خاتون پہلوانوں کی ٹیم نے جو 10 تمغے جیتے اُن میں سونے کے 5، چاندی کے تین اور کانسے کے 2 تمغے شامل ہیں۔x

May 12, 2025 9:44 AM May 12, 2025 9:44 AM

views 16

بھارت نے چین کے شنگھائی میں تیراندازی عالمی کپ مرحلہ دوئم میں سونے کے 2 تمغوں سمیت 7 تمغے حاصل کیے ہیں۔

اب کچھ خبریں کھیلوں کی دنیا سے، کَل چین کے شہر شنگھائی میں تیراندازی عالمی کپ اسٹیج دو میں بھارت نے  سات تمغوں کے ساتھ اپنی مہم ختم کی، جس میں سونے کے دو، چاندی کا ایک اور کانسے کے چار تمغے شامل ہیں۔ ایک رپورٹ V/C Chirag شنگھائی میں جاری تیراندازی عالمی کپ میں بھارت کی تمغوں کی فہرست کو اُس وقت تقویت ملی جب مردوں کے انفرادی Recurve میں Parth Sushant Salunkhe نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ خواتین کے انفرادی Recurve مقابلے میں دیپیکا کماری نے بھی کانسے کا تمغہ جیتا۔ پلے آف میں Parth Salunkhe نے فر...

March 16, 2025 9:34 AM March 16, 2025 9:34 AM

views 11

کشتی سے متعلق بھارتی فیڈریشن WFI نے عالمی چیمپئن شپ میں تمغے حاصل کرنے والے پہلوان دیپک پونیا اور Antim Panghal سمیت 30 پہلوانوں کو سینئر ایشین چیپئن شپ کے لیے چنا گیا ہے، جو 25 سے 30 مارچ کو اُردن کے مقام عمّان میں ہوگی۔

کشتی سے متعلق بھارتی فیڈریشن WFI نے عالمی چیمپئن شپ میں تمغے حاصل کرنے والے پہلوان دیپک پونیا اور Antim Panghal سمیت 30 پہلوانوں کو سینئر ایشین چیپئن شپ کے لیے چنا گیا ہے، جو 25 سے 30 مارچ کو اُردن کے مقام عمّان میں ہوگی۔ مردوں کے فری اسٹائل اور Greco-Roman میں دس دس پہلوانوں کو چُنا گیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کی طرف سے خواتین کے زمروں میں سلیکشن کے لیے ٹرائلس کا اہتمام   کیا گیا۔ فٹ بال انڈین وومینس لیگ میں کل اُڈیشہ میں بھوبنیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں Gokulam کیرالہ نے موجودہ ...

February 22, 2025 10:09 AM February 22, 2025 10:09 AM

views 15

ہاکی کے FIH پرولیگ میں، کل رات بھوونیشور کے کلنگا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی مردوں کی ٹیم نے آئر لینڈ کو تین۔ایک سے ہرایا۔

ہاکی کے FIH پرولیگ میں، کل رات بھوونیشور کے کلنگا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی مردوں کی ٹیم نے آئر لینڈ کو تین۔ایک سے ہرایا۔ دونوں ہی ٹیمیں آج شام ساڑھے سات بجے پھر آمنے سامنے ہوں گی۔ خواتین کے زمرے میں بھارت جرمنی سے صفر چار سے ہار گیا۔ دونوں ہی ٹیموں کا آج شام سوا پانچ بجے پھر سے مقابلہ ہوگا۔ اُدھر خواتین کے کرکٹ پریمیئر لیگ میں کَل رات بینگلورو کے ایم چنّا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک میچ میں ممبئی انڈینس نے رایل چیلنجرس بینگلورو کو چار وکٹ سے شکست دی۔ آج شام بینگلورو کے اسی...

February 19, 2025 9:42 AM February 19, 2025 9:42 AM

views 24

ICC چیمپئنز ٹرافی کے نویں ایڈیشن کا آغاز آج سہ پہر ہوگا۔ دفاعی چیمپین پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی میں افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

ICC چیمپئنز ٹرافی کے نویں ایڈیشن کا آغاز آج سہ پہر ہوگا۔ دفاعی چیمپین پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی میں افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔ بھارتی وقت کے مطابق میچ سہ پہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ روہت شرما کی قیادت والی بھارتی ٹیم کل دبئی کے بین الاقوامی اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ اس ٹورنامنٹ میں ایک روزہ بین الاقوامی میچ کی آٹھ سرکردہ ٹیمیں اپنے جوہر دکھائیں گی۔ ٹورنامنٹ کے میچز پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے، فائنل اگلے مہینے کی 9 تاریخ کو کھیلا جائے گا۔ خ...

February 15, 2025 9:30 AM February 15, 2025 9:30 AM

views 16

ہانگ کانگ میں جاری Squash ایشین جونیئر ٹیم چیمپن شپ میں، بھارتی لڑکیوں اور لڑکوں کی ٹیمیں سیمی فائنلز میں پہنچ گئی ہیں۔

ہانگ کانگ میں جاری Squash ایشین جونیئر ٹیم چیمپن شپ میں، بھارتی لڑکیوں اور لڑکوں کی ٹیمیں سیمی فائنلز میں پہنچ گئی ہیں۔ اب آج سیمی فائنل میں لڑکیوں کی ٹیم کا مقابلہ میزبان ہانگ کانگ کی ٹیم سے جبکہ لڑکوں کی ٹیم کا مقابلہ ملیشیا سے ہوگا۔ ادھر خواتین کرکٹ پریمیئر لیگ WPL-2025 میں کل رات ودودرا کے Kotambi اسٹیڈیم میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں رائل چیلنجرس بینگلورو نے گجرات جائنٹس کو چھ وکٹ سے ہرایا۔ رجا گھوش نے شاندار 64 رن بنائے، انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آج شام ساڑھے سات بجے ودودرا ...

February 12, 2025 9:24 AM February 12, 2025 9:24 AM

views 14

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ BCCI نے، سرکردہ گیندباز جسپریت بُمرہ کو زخمی ہونے کے سبب ICC چیمپئنس ٹرافی 2025 سے باہر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ BCCI نے، سرکردہ گیندباز جسپریت بُمرہ کو زخمی ہونے کے سبب ICC چیمپئنس ٹرافی 2025 سے باہر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ BCCI نے بُمرہ کی جگہ ہرشیت رانا کو نامزد کیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف جاری ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں رانا نے پہلے دو میچ میں چار وکٹ حاصل کیے ہیں۔ اِسپن گیند باز وَرون چکرورتی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ یششوی جیسوال کی جگہ  لیں گے، جنہیں پہلے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف اس مہینے کی 20 تاریخ کو چی...

January 27, 2025 10:07 AM January 27, 2025 10:07 AM

views 18

اب کھیلوں کی دنیا کی مزید خبروں کی طرف رخ کرتے ہیں۔ ٹاٹا اسٹیل شطرنج ماسٹر 2025 کے آٹھویں راؤنڈ میں کَل آر پرگنا نندھا اور ڈی گوکیش کے درمیان مقابلہ برابری پر ختم ہوا۔

اب کھیلوں کی دنیا کی مزید خبروں کی طرف رخ کرتے ہیں۔ ٹاٹا اسٹیل شطرنج ماسٹر 2025 کے آٹھویں راؤنڈ میں کَل آر پرگنا نندھا اور ڈی گوکیش کے درمیان مقابلہ برابری پر ختم ہوا۔ ایک اور مقابلے میں بھارت کے-ارجن اریگاسی کا مقابلہ بھی سربیا کے Alexey Sarana کے ساتھ ڈرا پر ختم ہوا۔ آسٹریلین اوپن ٹینس میں دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی اٹلی کے Jannik Sinner نے کل میلبرن میں فائنل میں Alexander Zverev کو ہرا کر مردوں کے سنگلس کا خطاب جیت لیا ہے۔ اس کے ساتھ وہ آندرے اگاسی، روجر فیڈرر اور نواک جوکووِچ کے ساتھ اُن کھلاڑ...

December 19, 2024 10:21 AM December 19, 2024 10:21 AM

views 16

بھارت اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے درمیان ٹوئینٹی۔ٹوئیٹی بین الاقوامی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج نوی ممبئی کے ڈی۔وائی۔پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں کھیلا جائے گا۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے درمیان ٹوئینٹی۔ٹوئیٹی بین الاقوامی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج نوی ممبئی کے ڈی۔وائی۔پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں کھیلا جائے گا۔ مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے V/C Akhila بھارت اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کے درمیان تیسرا ٹوئینٹی۔ٹوئیٹی بین الاقوامی میچ آج شام سات بجے شروع ہوگا۔ یہ سیریز ایک۔ایک سے برابر ہے کیونکہ ہرمن پریت کی قیادت والی بھارتی ٹیم نے پہلا میچ 49 رن سے جیتا تھا جبکہ ویسٹ انڈیز نے دوسرے میچ میں 9 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اب بھارتی ٹیم سیریز کے ف...

December 7, 2024 10:06 AM December 7, 2024 10:06 AM

views 14

جونیئر خواتین کا ہاکی ایشیا کپ آج سے عمان میں شروع ہوگا، جس میں کَل 10 ٹیمیں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔

اب کچھ خبریں کھیلوں کی: جونیئر خواتین کا ہاکی ایشیا کپ آج سے عمان میں شروع ہوگا، جس میں کَل 10 ٹیمیں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ پیش ہے ایک رپورٹ V/C - Manik Sharma خواتین کے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے پول A میں بھارت کا مقابلہ چین، ملیشیا، تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں سے ہوگا جبکہ پول B میں جنوبی کوریا، جاپان، چینی تائی پی، ہانگ کانگ اور سری لنکا کی ٹیمیں مقابلہ آرا ہوں گی۔ جیوتی سنگھ کی قیادت والی بھارتی ٹیم کل بنگلہ دیش کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ مقابلوں کے بعد ان ٹیموں میں سے پا...