June 17, 2024 9:01 AM

views 179

امید ہے کہ سکم میں پھنسے ہوئے 1200 سیاحوں کو نکالنے کا کام آج شروع ہوگا

سکّم میں اگر موسم اجازت دے گا تو Mangan ضلعے میں پھنسے ہوئے ایک ہزار 200سے زیادہ سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کا کام آج شروع ہوجائے گا۔ ناسازگار حالات کی وجہ سے دن کے دوران سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کا کام شروع نہیں ہوسکا تھا۔ آکاشوانی سے بات کرتے ہوئے Mangan ضلع مجسٹریٹ ہیم کمار چھیتری نے کہا ہے کہ اگر موسم نے اجازت دی تو سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کا کام ہوائی جہاز یا سڑک کے راستے سے ہی ممکن ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پھنسے ہوئے تمام سیاح پوری طرح محفوظ ہیں اور ضلع انتظامیہ Lachung قصبے کے مختلف ہوٹلوں م...