November 15, 2025 9:34 AM November 15, 2025 9:34 AM

views 15

اور نشانے بازی میں، ایشا سنگھ نے، قاہرہ میں عالمی چیمپئن شپ میں خواتین کے 25 میٹر پسٹل مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔

نشانے بازی میں، سابق ایشیائی چیمپئن ایشا سنگھ نے مصر کے شہر قاہرہ میں ISSF عالمی چیمپئن شپ رائفل اور پسٹل کے، خواتین کے 25 میٹر پسٹل مقابلے میں، چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ ایشا کا، اس سال کا یہ تیسرا ISSF انفرادی تمغہ ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے عالمی کپ کے مرحلوں میں سونے اور چاندی کے تمغے جیتے تھے۔ تمغوں کی فہرست میں بھارت کا مقام اب مجموعی طور پر تیسرا ہے۔ اُس کے پاس تین سونے، پانچ چاندی اور چار کانسے کے تمغے ہیں۔×

September 29, 2025 9:18 AM September 29, 2025 9:18 AM

views 21

نشانے بازی میں، بھارت کی انوشکا ٹھوکر نے دلی کی ”کرنی سنگھ شوٹنگ رینج“ میں منعقدہ  ISSFجونیئر ورلڈ کپ میں خواتین کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنذ میں، سونے کا تمغہ جیتا ہے۔

نشانے بازی میں، بھارت کی انوشکا ٹھوکر نے دلی کی ”کرنی سنگھ شوٹنگ رینج“ میں منعقدہ  ISSFجونیئر ورلڈ کپ میں خواتین کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنذ میں، سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ اِس مقابلے میں انوشکا کا یہ دوسرا سونے کا تمغہ ہے۔ مردوں کے 50میٹر کے جونیئر رائفل تھری پوزیشن مقابلے میں بھارت کے ایڈریئن کرماکر نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ بھارت، سونے کے چار، چاندی کے چھ، اور کانسے کے تین تمغے حاصل کرکے اِس مقابلے میں سر فہرست ہے۔×