September 17, 2025 10:10 AM
20
بھارت نے، ربیع کے موسم کے لیے اناج کا، 36 کروڑ 20 لاکھ ٹن سے زیادہ کا نشانہ رکھا ہے۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے اعلان کیا ہے کہ 2025-26 کے ربیع موسم کے لیے، اناج کی پیداوار کا قومی نشانہ 36 کروڑ 25 لاکھ مقرر کیا گیا ہے۔ زراعت کے مرکزی وزیر نے اِس کا اعلان نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ یہ پریس کانفرنس زراعت-ربیع مہم 2025 سے متعلق قومی کانفرنس کے بعد منعقد کی گئی تھی، جس کی صدارت جناب چوہان نے کی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اِس سال کا نشانہ 2024-25 میں اناج کی پیداوار سے 2 اعشاریہ 4 فیصد زیاد ہے۔ وزیر موصوف نے اُجاگر کیا کہ کانفرنس کا موض...