April 10, 2025 10:14 AM April 10, 2025 10:14 AM
10
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ 11/26 ممبئی دہشت گردانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ تہور رانا کی امریکہ سے بھارت حوالگی، مودی حکومت کی سفارت کاری کی ایک بڑی کامیابی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ملزم تہور رانا کی بھارت کو حوالگی مودی حکومت کی سفارت کاری کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان تمام لوگوں کو ملک واپس لائے، جنہوں نے بھارت کے عوام کے ساتھ برا سلوک کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ یہ ملک کے لیے بڑی کامیابی ہوگی کہ تہور رانا کو بھارتی عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جناب شاہ کا یہ بیان اِن خبروں کے دوران آیا ہے کہ رانا کو آج ایک خصوص...