July 31, 2025 10:13 AM July 31, 2025 10:13 AM

views 10

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت جموں و کشمیر کو دہشت گردی سے آزاد کرنے اور خطّے میں امن و استحکام لانے کے تئیں عہد بستہ ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی سرکار میں، جموں و کشمیر دہشت گردی سے آزاد ہوگا۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں بھارت کے کامیاب اور فیصلہ کن آپریشن سندور پر راجیہ سبھا میں بحث کا جواب دیتے ہوئے، جناب شاہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو تہس نہس کردیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے آپریشن مہادیو کی کامیابی کیلئے مسلح افواج اور سیکورٹی ایجنسیوں کے رول کی ستائش کی، جس کے تحت پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ملوث تین دہشت گردوں کو ہلا...