November 17, 2025 9:44 AM
15
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہریانہ کے فرید آباد میں شمالی زونل کونسل کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج ہریانہ کے فریدآباد میں ہونے والی شمالی زونل کونسل NZC کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ توقع ہے کہ اس میٹنگ میں پنجاب، ہریانہ اور ہماچل پردیش کے وزراء اعلیٰ، دلّی، جموں و کشمیر اور لداخ کے لیفٹننٹ گورنر صاحبان اور دیگر کے علاوہ چندی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ 32 ویں NZC میٹنگ میں، ریاستی سرکاروں کے درمیان پانی کے بٹوارے کے امور اور ترقیاتی کاموں میں تال میل پر تبادلہئ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے، ٹیم بھارت کا ویژن دیا ہے اور زونل کو...