November 12, 2025 9:43 AM

views 28

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ دلّی دھماکے کا منصوبہ تیار کرنے والوں کو تفتیشی ایجنسیوں کے مکمل عتاب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ دلّی دھماکہ واقعے میں ملوث ہر کسی کو جانچ ایجنسیوں کے غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ قومی راجدھانی میں لال قلعے کے نزدیک پیر کی شام ہوئے کار دھماکے کے بعد وزیر داخلہ نے کل نئی دلّی میں سینئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگوں کی صدارت کی۔ اس دوران انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ دلّی دھماکہ واقعے میں شامل ہر کسی کو ڈھونڈ نکالیں۔ اس دوران وزارتِ داخلہ نے واقعے کی تحقیقات قومی جانچ ایجنسی NIA کے سپرد کر دی۔ دلّی پولیس نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے مت...

November 11, 2025 3:03 PM

views 35

وزیرِ داخلہ امت شاہ نے دلّی میں دھماکے کے بعد کی صورتحال کے جائزے لئے ایک سکیورٹی میٹنگ کی صدارت کی۔

مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے نئی دلّی میں اپنی رہائش گاہ پر اعلیٰ سطح کی سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی، جس کا مقصد کَل شام قومی راجدھانی میں لال قلعہ کے قریب، کار دھماکے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔ میٹنگ میں مرکزی داخلہ سکریٹری، انٹلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر، دلّی پولیس کمشنر اور قومی تحقیقاتی ایجنسی NIA کے ڈائریکٹر جنرل نے شرکت کی۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس نے بھی ورچوئل وسیلے سے شرکت کی۔ اِس دھماکے کے بعد، سبھی حساس علاقوں میں حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ حک...