January 11, 2025 10:43 AM January 11, 2025 10:43 AM
16
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج نئی دلّی میں نشیلے مادّوں کی تجارت اور قومی سلامتی سے متعلق ایک علاقائی کانفرنس کی صدارت کریں گے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج نئی دلّی میں نشیلے مادّوں کی تجارت اور قومی سلامتی سے متعلق ایک علاقائی کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ اِس کانفرنس کا مقصد نشیلے مادّوں کے بارے میں بڑھتی ہوئی تشویش اور قومی سلامتی پر اِس کے اثرات سے نمٹنا ہے۔ اِس کانفرنس میں، شمالی بھارت کی 8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اِس کانفرنس کا انعقاد نشیلے مادّوں پر قابو پانے کا بیورو NCB کر رہا ہے۔ کانفرنس کے دوران جناب شاہ نشیلے مادّوں کو ختم کرنے کی 15 روزہ مہم کا آغاز کریں گے اور NCB کی بھوپ...