October 16, 2024 3:04 PM

views 16

وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کی چوٹی میٹنگ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحد پار کی دہشت گردی، انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی کی کارروائیوں سے تجارت، توانائی اور عوام کے درمیان رابطوں کی کوششوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ ترقی امن اوستحکام پرمنحصر ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سرحد پر سے دہشت گردی، انتہا پسندی اورعلیحدگی پسندی کی سرگرمیاں، تجارت، توانائی، رابطے اور عوام سے عوام کے درمیان تبادلے کو فروغ دینے کی کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ ڈاکٹرجے شنکر نے آج پاکستان کے اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس سے خطاب کیا۔ وزیرخارجہ نے اجاگر کیا کہ موسم کے انتہائی مشکل حالات و واقعات،سپلائی چین کی غیریقینی صورتحال اور مالی اتارچڑھاؤ جیسی رکاوٹیں پ...