September 1, 2025 2:48 PM
26
شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلانیے میں پہلگام حملے کی سخت مذمت کی گئی ہے اور دہشت گردی کے خلاف متحدہ پیغام دیا گیا ہے۔ ممبر ملکوں نے عالمی اشتراک اور اختراع کے شعبے میں بھارت کے بڑھتے ہوئے رول کو تسلیم کیا ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کی سربراہ کانفرنس کے بعد جاری کیے گئے Tianjin اعلانیے میں دہشت گردی کے خلاف ایک واضح اور متحدہ پیغام دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی علاقائی اشتراک اور اختراع میں بھارت کے بڑھتے ہوئے رول کو تسلیم کیا گیا ہے۔ Tianjin سے ایک مضبوط اور متحدہ پیغام میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ملکوں نے اِس سال 22 اپریل کو پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ ان ملکوں نے مرنے والوں کے کنبوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زور دے کر کہا ہے کہ اِس حملے کے لیے ذمہ دار عناص...