April 16, 2025 10:23 PM April 16, 2025 10:23 PM

views 7

سپریم کورٹ نے نئے وقف قانون کے سلسلے میں سماعت کی۔ اِس معاملے پر کَل بھی سماعت ہوگی، کیونکہ مرکز نے جواب پیش کرنے کیلئے مزید وقت طلب کیا ہے

سپریم کورٹ نے آج وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کو چیلنج کرنے والی کئی عرضداشتوں کی سماعت کرتے ہوئے کوئی عبوری حکم جاری نہیں کیا۔ مرکز نے سپریم کورٹ کی جانب سے اٹھائے گئے تین نکات پر اپنے دلائل تیار کرنے کی غرض سے مزید وقت طلب کیا ہے۔ سپریم کورٹ کَل اِس معاملے کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس سنجیو کھنّہ اور جسٹس سنجے کمار اور کے وی وشواناتھن پر مشتمل ایک بنچ نے مرکز کی جانب سے پیش ہونے والے سولیسٹر جنرل تشار مہتا سے سوال کیا کہ ”استعمال کرنے والے کی جانب سے وقف“ کو کس طرح نامنظور کیا جاسکتا ہے۔ کیونکہ کئی افراد...