December 28, 2025 9:52 AM December 28, 2025 9:52 AM

views 4

سپریم کورٹ نے اراولی پہاڑیوں کی تشریح کے معاملے کا اَز خود نوٹس لیاہے۔

سپریم کورٹ نے اراوَلی کی پہاڑیوں کی تشریح میں کی گئی حالیہ تبدیلی کے تعلق سے پیدا ہونے والی تشویش کا اَز خود نوٹس لیا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت، جسٹس جے کے مہیشوری اور جسٹس اے جی مسیح پر مشتمل ایک تعطیلاتی بینچ کَل اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ اراوَلی کی پہاڑیوں کی نئی تشریح متعین کرنے پر ہونے والے عوامی احتجاج اور سخت اعتراضات کے بعد سپریم کورٹ نے اس معاملے میں مداخلت کی ہے۔ منظور شدہ تشریح کے تحت اراولی کی پہاڑیوں میں مخصوص اضلاع کی وہ تمام زمینیں شامل ہیں، جن کی اونچائی کم سے کم 100 میٹر ہو۔ ماحو...