December 2, 2025 9:49 AM December 2, 2025 9:49 AM
2
حکومت نے بھارت میں استعمال کیلئے تیار کیے جانے یا درآمد کیے جانے والے موبائل ہینڈ سیٹس میں سنچار ساتھی ایپ کو پہلے سے انسٹال کرنے کیلئے احکامات جاری کیے ہیں۔
حکومت نے موبائل ہینڈ سیٹس کی اصلیت کی تصدیق کے لیے موبائل فونز میں سنچار ساتھی ایپ کو پہلے سے ہی انسٹال کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ شہریوں کو غیر اصلی موبائل فون خریدنے سے بچانے، ٹیلی مواصلات کے وسائل کے مشتبہ غلط استعمال کی آسانی سے اطلاع دینے اور سنچار ساتھی پروگرام کی مؤثر عمل آوری بڑھانے کے مقصد سے ٹیلی مواصلات کے محکمے نے موبائل فون بنانے والی کمپنیوں اور درآمدکاروں کو بھارت میں استعمال کیلئے تیار کیے جانے والے یا درآمد کیے جانے والے تمام موبائل فونز میں سنچار ساتھی موبائل ایپ کو لازمی طو...