February 7, 2025 9:59 AM
19
وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی ترقی میں متوسط طبقے کے کردار کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ اُن کی اُمنگیں ملک کی ترقی کو نئی جہت دے رہی ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی ترقی میں متوسط طبقے کے کردار کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ اُن کی اُمنگیں ملک کی ترقی کو نئی جہت دے رہی ہیں۔ کل راجیہ سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کے سلسلے میں بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے متوسط طبقے کے ہاتھوں میں زیادہ رقم دے کر اُنہیں بااختیار بنانے کے حکومت کے فیصلے کو اُجاگر کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ملک میں ایک نیا متوسط طبقہ اُبھر کر سامنے آیا ہے اور اُن کی حکومت اس نئے متوسط طبقے کے لیے مضبوط ارادوں کے ساتھ پوری طرح کھڑی ہے۔ کانگریس پر...