December 19, 2025 9:34 AM December 19, 2025 9:34 AM

views 2

پارلیمنٹ نے اپوزیشن پارٹیوں کے احتجاج کے دوران وکست بھارت – جی رام جی بل 2025 زبانی ووٹ سے منظور کرلیا ہے۔ مذکورہ بل میں ہر مالی سال میں دیہی علاقوں کے ہر ایک کنبے کو 125 دن کی روزگار کی گارنٹی دی گئی ہے۔

پارلیمنٹ نے وکست بھارت - روزگار کی گارنٹی اور Ajeevika مشن گرامین یعنی وکست بھارت - جی رام جی بل 2025 کو منظوری دے دی ہے۔ راجیہ سبھا نے کل اِسے منظور کرلیا جبکہ لوک سبھا نے اِس بل کو کَل دن میں پاس  کیا تھا۔ مذکورہ بل میں 2047 تک وکست بھارت کے قومی نظریے کے عین مطابق ایک دیہی ترقیاتی فریم ورک قائم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ اِس کے تحت ہر اُس دیہی کنبے کو ہر مالی سال میں 125 دن کی اجرت کے روزگار کی آئینی گارنٹی فراہم کی جائے گی، جس کے بالغ ارکان غیر ہنرمند مزدوری کیلئے تیار ہوں۔ مرکز اور ریاستی سرکا...