December 12, 2025 2:43 PM December 12, 2025 2:43 PM
1
زراعت کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ ملک میں فصلوں کی پیداوار میں، پچھلے دس سالوں کے دوران 44 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
حکومت نے کہا ہے کہ گذشتہ دس سال کے دوران ملک میں فصلوں کی پیداوار میں 44 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جو ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ آج راجیہ سبھا میں وقفہئ سوال کے دوران ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے زراعت اور کسانوں کے بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ یہ 2014 اور 2024 کے درمیان بیجوں کی نئی قسموں کے استعمال، جدید ٹیکنالوجی اور بہتر زرعی طریقہئ کار کی وجہ سے ممکن ہو پایا ہے۔ جناب چوہان نے کہا کہ مودی حکومت کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے اور جدید مجموعی زرعی شرحِ پیداوار پر ...