January 20, 2026 9:43 AM
6
تقریباً 10 ہزار خصوصی مہمانوں کو نئی دلی کے کرتویہ پتھ پر اِس سال کی یومِ جمہوریہ پریڈ دیکھنے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔
وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اِس سال نئی دلّی کے کرتویہ پتھ پر ہونے والی 77 ویں یوم جمہوریہ پریڈ کو دیکھنے کیلئے تقریباً 10 ہزار خصوصی مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ نئی دلّی کے کرتویہ پتھ پر ہونے والی یوم جمہوریہ پریڈ ملک کی ثقافتی گوناگونیت اور فوجی صلاحیت کا ایک منفرد امتزاج ہے۔ اِن مہمانوں میں بہترین اختراع کار، اسٹارٹ اَپس، اپنی مدد آپ گروپوں اور مختلف سرکاری اقدامات کے تحت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آمدنی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں غیر معمولی کام کرنے وا...