January 26, 2025 4:06 PM January 26, 2025 4:06 PM

views 12

آج 76 واں یومِ جمہوریہ منایا جارہا ہے۔

آج 76 واں یومِ جمہوریہ منایا جارہا ہے۔ صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے نئی دلّی میں کَرتویہ پَتھ پر یومِ جمہوریہ کا جشن منانے میں ملک کی قیادت کی۔ تقریبات کا آغاز نیشنل وار میموریل پر وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے سے ہوا۔

January 26, 2025 4:04 PM January 26, 2025 4:04 PM

views 16

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، تقریب کے مہمانِ خصوصی انڈونیشیا کے صدر Prabowo Subianto کے ہمراہ روایتی بگھی میں کَرتویہ پَتھ پہنچیں۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، تقریب کے مہمانِ خصوصی انڈونیشیا کے صدر Prabowo Subianto کے ہمراہ روایتی بگھی میں کَرتویہ پَتھ پہنچیں۔ قومی پرچم لہرائے جانے کے بعد، 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ قومی ترانہ گایا گیا۔  105 ملی میٹر کی Light Field Guns کا استعمال کرتے ہوئے، توپوں کی سلامی دی گئی۔

January 26, 2025 3:56 PM January 26, 2025 3:56 PM

views 16

ملک کے مختلف حصوں سے موسیقی کے الگ الگ ساز استعمال کرتے ہوئے، 300 کلچرل فنکاروں نے ”سارے جہاں سے اچھا“ کی دُھن بجائی۔

ملک کے مختلف حصوں سے موسیقی کے الگ الگ ساز استعمال کرتے ہوئے، 300 کلچرل فنکاروں نے ”سارے جہاں سے اچھا“ کی دُھن بجائی۔ ”ایم آئی 17 فور“ ہیلی کاپٹروں نے Dhwaj کی شکل میں پھولوں کی پتیاں برسائیں۔ کرتویہ پَتھ پر T-90 ٹینک بھیشم، ناگ میزائل نظام، برہموس، Pinaka ملٹی لانچر راکٹ نظام، اَگنی بان ملٹی بیرل راکٹ لانچر، آکاش اسلحہ نظام، مربوط جنگی نگرانی نظام، سبھی طرح کے راستوں پر کام آنے والی گاڑی Chetak اور ہلکی خصوصی گاڑی بجرنگ کی نمائش کی گئی۔ انڈونیشیا کے 190 اہلکاروں پر مشتمل بینڈ کے دستے اور 160 اہ...