October 1, 2025 9:49 AM October 1, 2025 9:49 AM

views 13

رِزرو بینک آج اپنی دو ماہی مالی پالیسی کا اعلان کرے گا۔

بھارتیہ ریزرو بینک RBI آج اپنی مالی پالیسی کا اعلان کرے گا۔ RBI کی مالی پالیسی کی کمیٹی MPC کی تین روزہ میٹنگ، اقتصادی صورتحال کا جائزہ لینے اور کلیدی پالیسی شرحیں طے کرنے کے لیے، ممبئی میں پیر کو شروع ہوئی تھی۔ RBI کے گورنر سنجے ملہوترا اِس میٹنگ کے نتائج کا اعلان آج صبح 10 بجے کریں گے۔ مارکٹس، کمپنیاں اور پالیسی ساز، اس اعلان کے بے صبری سے منتظر ہیں، کیونکہ اِس پالیسی کے اثرات قرضے لینے اور دینے کی شرحوں اور مجموعی اقتصادی سرگرمیوں پر پڑتے ہیں۔ پچھلی پالیسی میٹنگ میں، جو اگست میں منعقد ہوئی تھ...

August 6, 2025 9:51 AM August 6, 2025 9:51 AM

views 18

RBI کے گورنر سنجے ملہوترا آج صبح 10 بجے مالیاتی پایسی کمیٹی کے فیصلے کا اعلان کریں گے۔

RBI کے گورنر سنجے ملہوترا آج صبح 10 بجے مالیاتی پایسی کمیٹی کے فیصلے کا اعلان کریں گے۔ فروری سےRBI  کے ذریعے تین بار ریپوریٹ میں 100 بنیادی پوائنٹس کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے، کچھ ماہرین امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ آج یہ جوں کی توں رہے گی جبکہ کچھ کو 25 بنیادی پوائنٹس کی تخفیف کی امید ہے۔ ایک RBI ریسرچ رپورٹ کے مطابق کمیٹی مہنگائی میں کمی، بہتر جی ڈی پی اور ٹیرف کی غیر یقینی صورتحال کے مدِّنظر 25 بنیادی پوائنٹس کی تخفیف کر سکتی ہے۔x

June 6, 2025 10:20 AM June 6, 2025 10:20 AM

views 16

ریزرو بینک آج اپنی مالی پالیسی کے دو ماہی جائزے کا اعلان کرے گا۔

ریزرو بینک آج اپنی مالی پالیسی کے دو ماہی جائزے کا اعلان کرے گا۔ ریزرو بینک کے گورنر سنجے ملہوترا کی صدارت میں ریزرو بینک کی مالی پالیسی کمیٹی کی تین روزہ میٹنگ ریپو ریٹ میں کٹوتی کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے بدھ کے روز شروع ہوئی تھی۔ اقتصادی ماہرین اور صنعتی ماہرین کے مطابق مرکزی بینک ریپو ریٹ میں ایک چوتھائی فیصد کی تیسری کٹوتی کر سکتا ہے اور اس طرح یہ پونے چھ فیصد ہو جائے گی۔ SBI کی ایک نئی رپورٹ میں، آج کے پالیسی جائزے میں شرح میں آدھا فیصد کٹوتی کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ ریزرو بینک مالی پالی...

April 9, 2025 9:32 AM April 9, 2025 9:32 AM

views 12

بھارتیہ ریزرو بینک RBIکی مالی پالیسی سے متعلق کمیٹی کی میٹنگ آج ختم ہوجائے گی۔

بھارتیہ ریزرو بینک RBIکی مالی پالیسی سے متعلق کمیٹی کی میٹنگ آج ختم ہوجائے گی۔ اِس میں گورنر سنجے ملہوترا کی طرف سے اہم فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔ RBI کے گورنر، ریپو ریٹ کے علاوہ، آئندہ شرح ترقی، افراط زر کی صورتِ حال، صارفین سے متعلق قیمت کے عدد اشاریے CPI کی افراط زر اور بھارتی معیشت میں GDP  کی شرح ترقی وغیرہ کے بارے میں بھی بات چیت کریں گے۔ مالی کمیٹی کی یہ میٹنگ 7 اپریل کو شروع ہوئی تھی۔ اس میں کئے جانے والے اعلانات کو RBI کے یوٹیوب چینل پر دیکھا جا سکتا ہے۔   RBIکے گورنر اِن اعلانات کے ب...

February 7, 2025 2:44 PM February 7, 2025 2:44 PM

views 14

بھارتیہ ریزرو بینک نے معیشت کو فروغ دینے کی خاطر تقریباً پانچ سال میں پہلی بار شرح سود میں کمی کی ہے۔

بھارتیہ ریزرو بینک RBI نے، معیشت کو فروغ دینے کی خاطر، پچھلے پانچ سال کے دوران آج پہلی بار سود کی شرح میں کمی کی ہے۔ RBI کی مالی پالیسی سے متعلق کمیٹی MPC نے متفقہ طور پر، پالیسی شرح میں اعشاریہ دو-پانچ پوائنٹس کی کمی کا فیصلہ کیاہے۔ RBI نے رِیپوریٹ میں اعشاریہ دو-پانچ پوائنٹس کم کرکے، اِسے ساڑھے چھ فیصد سے، چھ اعشاریہ دو پانچ فیصد کیا ہے۔ MPC کی تین روزہ میٹنگ کے بعد کئے گئے اعلان میں، RBI کے حال ہی مقرر کئے گئے گورنر سنجے ملہوترا نے کہا کہ معیشت کا مطالبہ یہ ہے کہ مالی طور پر استحکام لایا جائے...