December 24, 2025 9:42 AM December 24, 2025 9:42 AM

views 2

بھارتیہ ریزرو بینک، نقد رقم کی صورتحال میں بہتری لانے کیلئے اوپن مارکیٹ کام کاج اور غیر ملکی زرِ مبادلہ کی ادلا بدلی کر کے، بینکنگ نظام میں تین ٹریلین روپے کی نقد رقم شامل کرے گا۔

بھارتیہ ریزرو بینک نے بینکنگ نظام میں، نقد رقم کی کمی کو دور کرنے کیلئے تازہ اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اُس نے آئندہ ہفتوں میں مزید تقریباً 3 ٹریلین روپے شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم ایک ساتھ اوپن مارکیٹ کام کاج OMOs اور غیر ملکی زرِ مبادلہ کی ادلا بدلی کر کے کی جائے گی۔ مجوزہ منصوبے کے تحت مرکزی بینک OMOsکے ذریعے دو ٹریلین روپے مالیت کی سرکاری سکیورٹیز خریدے گی۔ یہ خریداری 29 دسمبر 5 جنوری، 12 جنوری اور 22 جنوری کو 50 ہزار کروڑ روپے کی 4 مساویانہ قسطوں کے تحت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ RBI، تیر...