April 11, 2025 9:54 AM April 11, 2025 9:54 AM
5
26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے بڑے ملزم تہور رانا کو 18 دن کے لیے NIA کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ امریکہ نے بھارت کے ساتھ اشتراک کر کے عالمی دہشت گردی سے نمٹنے کے اپنے عہد کو دوہرایا ہے۔
قومی جانچ ایجنسی NIA نے، 26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے کیس میں سازش رچنے والے بڑے ملزم تہور حسین رانا کو کل شام نئی دلّی پہنچنے کے بعد باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا۔ اُسے امریکہ سے یہاں لایا گیا ہے۔ تہور رانا پاکستان نژاد کناڈا کا شہری ہے۔ اُسے یہاں پہنچنے پر طبّی جانچ کے لیے لے جایا گیا اور کل رات پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں NIA کے خصوصی جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے اُسے 18 دن کے لیے NIA کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ NIA نے بھارت-امریکہ حوالگی معاہدے کے تحت رانا کو بھارت لانے کے لیے کارروائی ش...