August 23, 2024 2:45 PM
38
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ فطری اتحادی اور مضبوط شراکتدار ہیں۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ، فطری اتحادی ہیں اور وہ ایک دوسرے کے مضبوط شراکتدار ہیں۔ وزیر موصوف، امریکہ کے اپنے سرکاری دورے کے پہلے دن واشنگٹن میں بھارتی برادری سے خطاب کررہے تھے۔ جناب سنگھ امریکہ کے چار دن کے دورے پر کل شام واشنگٹن پہنچے ہیں۔ وہ امریکی وزیر دفاع Lloyd Austin کی دعوت پر امریکہ گئے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ کس طرح بھارتی برادری پھل پھول رہی ہے اور اپنی ثقافتی اقدار اور اپنی جڑوں سے وابستگی کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔...