July 2, 2025 9:56 AM

views 20

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کو  دہشت گردی کا جواب دینے اور خود کا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کو  دہشت گردی کا جواب دینے اور خود کا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔ اُسے پہلے سے کارروائی کرنے، نیز سرحد پار سے کیے جانے والے مزید حملوں کی مزاحمت کا حق حاصل ہے۔ امریکہ کے وزیر دفاع Pete Hegseth کے ساتھ ٹیلیفون پر کی گئی بات چیت میں وزیر دفاع نے کہا کہ آپریشن سِندور کے دوران، بھارت کی کارروائی نپی تُلی، اشتعال نہ دلانے والی، متناسب اور دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو ناکارہ بنانے پر مرکوز تھی۔×

February 7, 2025 9:52 AM

views 22

بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور امریکی وزیر دفاع  Pete Hegseth نے برّی، فضائی، بحری اور خلا سمیت مختلف شعبوں میں بھارت اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعاون کا جائزہ لیا۔

بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور امریکی وزیر دفاع  Pete Hegseth نے برّی، فضائی، بحری اور خلا سمیت مختلف شعبوں میں بھارت اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعاون کا جائزہ لیا۔ فون پر بات چیت کے دوران جناب راجناتھ سنگھ نے امریکی وزیر دفاع کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے پر جناب Hegseth کو مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دفاعی شراکت داری کی ستائش کی اور تعلقات کو مزید وسعت دینے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔×