December 4, 2025 9:34 AM December 4, 2025 9:34 AM
2
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور روس کے اُن کے ہم منصب نئی دلّی میں فوجی اور فوجی تکنیکی تعاون سے متعلق بھارت-روس بین حکومتی کمیشن کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور روس کے اُن کے ہم منصب Andrei Belousov آج نئی دلّی میں فوجی اور فوجی تکنیکی تعاون سے متعلق بھارت-روس بین حکومتی کمیشن کی 22 ویں وزارتی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں رہنما میٹنگ کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان دفاع کے شعبے میں جامع اور کثیر جہتی تعلقات کے تمام پہلؤوں کا جائزہ لیں گے۔ دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے موجودہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہئ خیال بھی کریں گے۔×