June 11, 2025 9:47 AM

views 26

حکومت نے، دفاعی سامان تیار کرنے کے لیے 2029 تک 3 لاکھ کروڑ روپے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ بھارت کی دفاعی سامان کی برآمدات، اگلے 5 سال میں 50 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ جائیں گی۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت نے 2029 تک دفاعی سامان کی تیاری کے لیے 3 لاکھ کروڑ روپے کا خرچ مقرر کیا ہے۔ اتراکھنڈ کے شہر دہرادون میں منعقدہ ”قومی سلامتی اور دہشت گردی“ کے موضوع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اِس شعبے میں ملک کی برآمدات، اُس وقت تک 50 ہزار کروڑ روپے کی مالیت تک پہنچ جائیں گے۔ وزیر دفاع نے خاص طور پر کہا کہ دفاعی سامان کی سالانہ تیاری، جو 2014 میں تقریباً 40 ہزار کروڑ روپے تھی، اب ایک اعشاریہ تین صفر لاکھ کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح کو پار کر گئی ہے۔ انہو...