October 15, 2025 9:35 AM October 15, 2025 9:35 AM
22
راجستھان میں بس میں آگ لگنے کے واقعے میں مرنے والوں تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی ہے۔ صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے اس واقعے پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔
راجستھان میں جیسلمیر کے نزدیک کل ایک اے-سی سلیپر بس میں آگ لگنے سے 20 مسافر ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ جیسلمیر-جودھپور شاہراہ پر سہ پہر تقریباً ساڑھے تین بجے پیش آیا۔ خبروں کے مطابق 19 مسافر بس کے اندر جھلس کر ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک شخص کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ حادثے کے وقت بس میں 50 مسافر سوار تھے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے جودھپور کے مہاتما گاندھی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے کل شام جائے حادثہ کا دورہ کیا اور بعد میں جودھپور استپال میں زخمیوں سے ملاقات کی۔ ا...