December 7, 2025 9:53 AM

views 12

ریلوے کا محکمہ انڈیگو پروازوں کے بحران کے سبب مسافروں کی سہولت کیلئے 89 خصوصی ٹرینیں چلا رہا ہے۔

ریلویز کا محکمہ گذشتہ کل سے اگلے تین روز کے دوران مختلف زون میں 89 خصوصی ٹرینیں چلا رہا ہے۔ یہ خصوصی ٹرینیں سردی کے موسم میں وسیع پیمانے پر پروازوں کی منسوخی اور مسافروں کی کثیر تعداد کے پیش نظر چلائی گئی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد آسان سفر کو یقینی بنانا اور ریلوے سفر کی بڑھتی ہوئی مانگ کے درمیان مناسب کنیکٹی وِٹی فراہم کرنا ہے۔ وسطی ریلوے میں مختلف روٹس پر 14 خصوصی ٹرینوں کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں پونے سے بنگلورو، پونے سے دلّی اور ممبئی سے دلّی شامل ہیں۔ مغربی ریلوے میں 7 خصوصی ٹرینوں کا اعلان کی...

October 25, 2025 9:55 AM

views 35

بھارتی ریلویز نے تہواروں کے بعد مسافروں کے واپسی کے سفر کیلئے چھ ہزار سے زیادہ خصوصی ریل گاڑیوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔

ریلوے کا محکمہ، چھٹ پوجا تہوار کے بعد مسافروں کے آرام دہ اور محفوظ واپسی کے سفر کی تیاری کر رہا ہے۔ تہواروں کے سیزن کے بعد کام کے مقامات پر واپسی کرنے والے مسافروں کی سہولت کے لیے 28 اکتوبر سے نومبر تک 6 ہزار 181 خصوصی ٹرینوں کو نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ ریلوے بورڈ کے تشہیر سے متعلق ایگزیکٹو ڈائریکٹر دلیپ کمار نے آکاشوانی نیوز کو بتایا کہ بہار میں تہواروں کی بھیڑ کے لیے قریب 30 ریلوے اسٹیشنوں پر ہولڈنگ ایریاز، اضافی ٹکٹ کاؤنٹرس، CCTV نگرانی اور مسافروں کی سہولت کے دیگر انتظامات کیے گئے ہیں۔

October 23, 2025 9:54 AM

views 36

ریلوے کا محکمہ، چھٹھ پوجا کے دوران مسافروں کی کثیر تعداد کے تناظر میں اگلے پانچ دن میں ڈیڑھ ہزار سے زیادہ خصوصی ریل گاڑیاں چلائے گا۔

بھارتی ریلویز کا محکمہ چھٹ پوجا کے موقع پر مسافروں کی کثیر تعداد کے تناظر میں اگلے 5 روز کے دوران یومیہ 300 خصوصی ٹرینوں کی اوسط کے ساتھ ایک ہزار 500 خصوصی ٹرینیں چلائے گا۔ یہ ٹرینیں باقاعدگی کے ساتھ چلنے والی ٹرینوں کے علاوہ ہوں گی۔ ریلویز کی وزارت نے کہا ہے کہ بھارتی ریلویز اس سال دیوالی سیزن اور آنے والی چھٹ پوجا کے دوران بڑی تعداد میں خصوصی ٹرینیں چلا رہی ہے، تاکہ لوگوں کو سفر میں سہولت فراہم ہو سکے۔ وزارت نے کہا کہ پہلی اکتوبر سے اگلے مہینے کی 30 تاریخ تک 61 دنوں کے دوران ملک بھر میں 12 ہزا...